لاہور (پنجاب پوسٹ) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں رواں سال مون سون سیزن اختتام پذیر ہو گیا ہے۔مون سون سیزن میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔راولپنڈی میں مون سون سیزن میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
لاہور 1316، سیالکوٹ 1256 اور گوجرانوالہ میں 1161 ملی میٹر مون سون بارشیں ریکارڈ ہوئی۔جہلم 935، گجرات 865، منڈی بہاوالدین 810، نارووال 786، مری 757، اٹک 749، وزیر آباد 741، منگلا 602، اوکاڑہ 576، سرگودھا 524 اور فیصل آباد میں 514 ملی میٹر مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مون سون کی آخری بارشیں، نواں اسپیل کتنے روز جاری رہے گا ،کتنی برسات ہوگی؟
شیخو پورہ 422، چکوال 402، حافظ آباد 388، قصور 307، ننکانہ صاحب 293، بہاولنگر 276، نور پور تھل 265، میانوالی 247، خوشاب 236، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 197 ملی میٹر مون سون سیزن میں بارشیں ریکارڈ کی گئی۔جھنگ، چنیوٹ، جوہرآباد، ساہیوال، پاکپتن، بہاولپور، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی میں بھی رواں سال مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں ریکارڈ بارشوں کے باوجود کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پیشگی انتظامات اور مشینری کے موجود ہونے کے باعث نکاسی آب کو فوری یقینی بنایا گیا۔رواں سال کسی بھی دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا درپیش نہیں آیا۔شیخوپورہ کے نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیش آئی۔
یہ بھی پڑھیں:چشتیاں شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری۔
نالہ بھیڈ اور ڈیک میں طغیانی کے باعث فیروز والا اور مرید کے میں 58 دیہات زیرِ آب آئے۔سیلاب کے باعث 83 موضع جات اور 43،188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔سیلاب کے باعث کل 1215 گھر بھی متاثر ہوئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر شیخو پورہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مکانات کے نقصان کے ازالہ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر دریاوں ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال، شہر اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش
پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں حادثات کے باعث 65 شہری جاں بحق اور 382 زخمی ہوئے۔ڈی جی سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی گئی۔رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 224 مکانات متاثر اور 21 مویشی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:چیچہ وطنی شہر اور گردونواح میں موسم سرما کا آغاز
حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ فیملیز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔وزیر اعلی ہنجاب کی قیادت پی ڈی ایم اے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔













