لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور ٹریفک پولیس کو بھی اب کریمنل ریکارڈ ہولڈرز (سی آر او) کے ڈیٹا اور پولیس ایپس تک رسائی حاصل ہو گئی، جس کے بعد ٹریفک پولیس کے لیے ڈرائیورز کا مجرمانہ ریکارڈ موقع پر چیک کرنا ممکن ہوگا
سی ٹی او لاہور کیطرف سے پولیس ایپس اور ڈیٹا بیس تک رسائی دینے کی درخواست کی تھی، جس پر ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب نے ابتدائی طور پر مخصوص ٹریفک وارڈنز کو رسائی دے دی ہے۔نئے سسٹم کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ سامنے آنے پر متعلقہ تھانے کو فوری الرٹ جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : ٹریفک پولیس کی سختی کام آگئی، 99 فیصد لاہوریوں نے ہیلمٹ پہن لیا ،98 فیصد لاہور لین اور لائن پر آگئے
ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ماہ 10 ہزار کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے کوائف شناختی کارڈ کے ذریعے چیک کیے گئے،2 ہزار 50 ڈرائیورز 3 ہزار 700 مقدمات میں مطلوب یا سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔متعدد ڈرائیورز سے مال مسروقہ بھی برآمد ہوا،جبکہ بعض سزا یافتہ ہونے کے باوجود دوبارہ جرائم میں ملوث پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹریفک پولیس اہلکار اب "سفید پوش ” نہیں رہیں گے، وردی کا انداز سال سے پہلے ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ
اس ڈیٹا تک رسائی کے بعد کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں گے جبکہ گرفتار کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں کے کریمنل ریکارڈ آفس (سی آر او) کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں،تاکہ مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی بروقت چیک کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے 7 اضلاع میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں اضافہ، ٹریفک پولیس کا ہنگامی اقدامات کا حکم












