لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پاکستان سپر لیگ سیزن 12 میں بڑی ہلچل ہونے ہوگئی ہے ۔پاکستان سپر لیگ سیزن 1 اور سیزن 4 کی فاتح کوئٹہ گلیڈیٹرز مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ، جس کے بعد فرنچائز کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں : پی ایس ایل 12 پر اہم ورکشاپ، گورننگ کونسل کے فیصلوں میں کوئی تبدیلی نہیں، آکشن 23 جنوری کو ہی ہوگا
کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مالک ندیم عمر کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈیٹرز فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا،ندیم عمر سیزن بارہ سے قبل کوئٹہ گلیڈیٹرز کو فروخت کرینگے، ذرائع کے مطابق ندیم عمر کی طبیعت اب بہتر نہیں رہیاور مالی لحاظ سے بھی معاملات طے نہیں پارہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل سیزن 12، میچز کب اور کہاں ہونگے ؟ تمام تاریخیں سامنے آگئیں
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان مالی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، معاملات حل نہیں ہوسکے
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج کوئٹہ گلیڈیٹرز کے فروخت ہونے سے متعلق بیان دیا، چیئرمین پی سی بی کے مطابق ابھی جب کوئی چیز فائنل ہوگی تب بتائیں گے۔ اگر کوئی منافع پر بیچنا چاہتا ہے تو موسٹ ویلکم،
مزید پڑھیں : شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پی ایس ایل فائنل ، شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے










