چشتیاں (پنجاب پوسٹ) چشتیاں شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
بارش شروع ہوتے ہی بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال، شہر اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش
دوسری جانب بارش سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، شہریوں نے موسم خوشگوار ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔













