لاہور( پنجاب پوسٹ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں اور انتطامی یونٹس پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے آ رہے ہیں کہ ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں، اگر عوام چاہتے ہیں کہ نئے صوبے بنیں تو بننے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : بانی تحریک انصاف کی دونوں بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اور بلاول ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی اپنی مرضی ہے، عوام کی رائے لے لے، اگر کسی کے پاس اس سے بہتر راستہ ہے تو وہ اختیار کر لے۔
پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، محسن نقوی
پاکستان تحریک انصاف کو ریلیف ملنے کے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عدالت کے ذریعے انصاف ملے گا۔ ہر سیاسی جماعت کو دوسری جماعت سے اختلافِ رائے رکھنے کا حق ہے۔ ہم سب جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام سپریم ہیں۔
کرپشن ہر جگہ موجود ، پورا سسٹم ٹھیک ہونے والا ہے، محسن نقوی
پاکستان میں کرپشن کے معاملات پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پورا سسٹم ٹھیک ہونے والا ہے۔ پورے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے،سی ڈی اے میں بے تحاشا کرپشن ہے۔: صرف مولانا کو نوٹس جاری نہیں ہوا، 6 ہزار افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
لاہور میں پورنو گرافی کے کام ملوث 15 افراد گرفتار ، ایک گینگ نے 5000 پاکستانیوں کو جعلی رزلٹ کارڈ بنا کردئیے ، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں 5 سے 6 لڑکیوں نے کہا کہ ریلیف نہ ملا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گی،بچیوں کو بلیک میل کرنے والے تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا، آج ایک گینگ پکڑا ہے جس نے 5 ہزار پاکستانیوں کو بین الاقوامی اداروں کے جعلی امتحانی سرٹیفکیٹس دلوائے، اگر اس گینگ کو کنٹرول نہ کرتے تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا،لاہور میں پورنوگرافی کے کام میں ملوث 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ: عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد













