مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ لاہور ہائی الرٹ، واسا اور امدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

لاہور (پنجاب پوسٹ) مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر واسا اور امدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واسا کو شہر کے نکاسی آب کے نظام کو سو فیصد فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے واسا کی ہیوی مشینری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سائٹس پر فوری حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں، ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے شہریوں کو انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری کنٹرول روم نمبر یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے