قواعد و ضوابط

یہ قواعد و ضوابط پنجاب کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ تک رسائی یا استعمال کرنے والا ہر فرد ان شرائط کا پابند ہوگا۔

ویب سائٹ کا مقصد اور دائرہ کار

پنجاب پوسٹ ایک ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پنجاب سے متعلق تازہ ترین خبریں، حکومت پنجاب کی اپڈیٹس، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر متعلقہ اضلاع کی مقامی رپورٹس، پنجاب کی سیاست، تعلیم، صحت، زراعت، کھیل، ثقافت، جرائم اور فیکٹ چیک مواد فراہم کرتا ہے۔

مواد کی ملکیت (Intellectual Property)

ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد، بشمول تحریری متن، تصاویر، ویڈیوز، گرافکس، لوگو، ڈیٹا اور فیکٹ چیک رپورٹس پنجاب پوسٹ کی ملکیت ہیں، پنجاب پوسٹ کی رپورٹس کسی صورت کاپی یا دوبارہ شائع نہیں کی جاسکتی۔ اگر باقاعدہ پنجاب پوسٹ کے سوشل میڈیا صفحات اور ہیندلز سمیت ویب سائٹ کا حوالہ دیا جائے تو مواد شائع کرنے یا کاپی کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

بغیر پیشگی تحریری اجازت پنجاب پوسٹ کے مواد کی کاپی، دوبارہ اشاعت، تجارتی استعمال یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر اشاعت و تقسیم قانونی کارروائی کا موجب بن سکتا ہے۔

ادارتی خودمختاری

پنجاب پوسٹ ادارتی خودمختاری کا حامل ہے اور کسی بھی خبر، تجزیے یا فیکٹ چیک کی اشاعت، ترمیم یا حذف کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔

مواد کی درستی کے لیے معقول پیشہ ورانہ احتیاط برتی جاتی ہے تاہم کسی غیر ارادی غلطی یا تاخیر کی صورت میں پنجاب پوسٹ ذمہ دار نہیں ہوگا۔

صارف کی ذمہ داریاں

ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے صارف اس امر کا پابند ہوگا کہ:

ویب سائٹ کو کسی غیر قانونی یا بدنیتی پر مبنی مقصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا
ہتک آمیز، نفرت انگیز یا اشتعال انگیز مواد شائع نہیں کرے گا
سسٹم میں مداخلت، ہیکنگ یا سائبر حملے کی کوشش نہیں کرے گا
ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب پوسٹ رسائی معطل یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ذمہ داری کے حدود (Limitation of Liability)

پنجاب پوسٹ کسی بھی براہ راست، بالواسطہ، حادثاتی یا نتیجتاً ہونے والے نقصان، مالی خسارے، ڈیٹا کے ضیاع یا کسی فیصلے کے نتائج کا ذمہ دار نہیں ہوگا جو ویب سائٹ پر موجود معلومات کے استعمال سے پیدا ہوسکتے ہیں۔

قابل اطلاق قانون اور دائرہ اختیار

یہ قواعد و ضوابط پاکستان کے قابل اطلاق قوانین کے تحت مرتب کیے گئے ہیں۔ کسی بھی تنازع کی صورت میں متعلقہ عدالتوں کو دائرہ اختیار حاصل ہوگا۔

ترامیم کا حق

پنجاب پوسٹ ان قواعد و ضوابط میں کسی بھی وقت ترمیم کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے اور ترمیم شدہ ورژن کی اشاعت کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔