نشتر کالونی میں کاروباری شخصیت سے 25 لاکھ روپے بھتہ وصولی کا الزام، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) نشتر کالونی کے علاقے میں ایک کاروباری شخصیت سے مختلف اوقات میں مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جاوید اقبال سریے کا کاروبار کرتا ہے، جس سے حیدر علی، مقصود احمد اور طارق مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور ہراساں کرکے بھتہ وصول کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ، سیکیورٹی اداروں کا افسر اور صحافی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

مقدمے کے متن کے مطابق وقوعہ کے روز تینوں ملزمان نے جاوید اقبال کی گاڑی روک کر 8 لاکھ 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا، جبکہ مختلف اوقات میں اب تک مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

تھانہ نشتر کالونی میں بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے