لاہور (پنجاب پوسٹ) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نواں اور آخری سپیل آج سے شروع ہوسکتا ہے جس کے تحت 12 سے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کاامکان ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کی پیشگوئی ہے جب کہ لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب ،سرگودھا،خوشاب اور نور پور تھل میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کا آغاز ، پنجاب میں کب سے برسات ہوگی ؟
اس کے علاوہ میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈی جی خان اور ملتان میں بارش متوقع ہے جب کہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے









