لاہور(پنجاب پوسٹ) ہیئر کے علاقے میں مبینہ زہریلی چائے پینے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کی پھوپھو بے ہوش ہو گئی۔ پولیس نے بچے کے والد، دادی اور دادا کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق فیصل فہیم اپنی والدہ کے ہمراہ ہیئر کچی آبادی میں اپنے نانا کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں نانا نے چائے بنائی۔ چائے پینے کے بعد بچے کی پھوپھو امہ احمد کی طبیعت خراب ہو گئی، جبکہ اسی چائے کو پینے سے بچہ فیصل بھی بے ہوش ہو گیا۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 8 سالہ فیصل دم توڑ گیا جبکہ اس کی پھوپھو امہ احمد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق چائے میں کوئی زہریلی چیز ملائی گئی تھی، جس سے بچے کی موت ہوئی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔










