لاہور ( پنجاب پوسٹ ) دفتر سے تنخواہ تاخیر سے ملنے پر ملازم آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے ہی دفتر سے 11 لاکھ کی چوری کرلی ۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دفتر سے 11 لاکھ روپے چوری کرنے والا ملزم مائیکل گرفتار کر لیا۔ ملزم نے تنخواہ تاخیر سے ملنے پر مبینہ طور پر چوری کی واردات کی۔ ملزم دفتر کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوا اور رقم لے کر فرار ہو گیا۔اکاؤنٹس آفس کی الماری سے چوری کی گئی 11 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : دفتر میں ہنگامہ آرائی، ملازم کو یرغمال بنا کر لیپ ٹاپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار
ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت یا تنازع کا حل قانون کے دائرے میں رہ کر ممکن ہے۔ ذاتی رنجش یا ناراضی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا جواز فراہم نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں : چوتھی بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے گھر سے نکال دیا، خاتون کی کھلی کچہری میں دہائی













