آئرن مین کے دعویدار رابطوں کے خواہشمند، بانی کو ڈیل ملے گی نہ ہی ڈھیل، عدالتوں سے معاملات حل ہونگے، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کو مسترد کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطہ نہیں ہو رہا، حکومت کے پاس اس وقت نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی ڈھیل، پی ٹی آئی کے تمام معاملات عدالتوں کے ذریعے ہی حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا مقصد بانی کی رہائی ، ہم اسلام آباد پٹرولیم لیوی کم کروانے جائیں گے ، حافظ نعیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطوں کی باتیں محض خواہشات ہیں۔ انہوں نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آئرن مین بنے ہوئے ہیں، دوسری طرف رابطوں کی باتیں کر رہے ہیں۔ حکومت کا جواب آ چکا ہے، وکلا طبی ماہر بننے کے بجائے قانونی نکات پر توجہ دیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو راستہ عدالتوں سے ہی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بانی تحریک انصاف کی دونوں بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے