پنجاب بجٹ 2026-27 خواتین کی ترقی اور تحفظ کا بجٹ، نئے ویمن پروٹیکشن سنٹرز اور یونیورسٹیوں کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے پنجاب بجٹ 2026-27 کو خواتین دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں وائلنس اگینسٹ ویمن پروٹیکشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ خواتین کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہے، جبکہ ساہیوال، سرگودھا اور بہاولپور میں ویمن پروٹیکشن سنٹرز کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفاتر کے قیام کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرنا حکومت کی خواتین کے حقوق کے تحفظ سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں نئی ویمن یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔


حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ مختلف شہروں میں ورکنگ ویمن ہاسٹلز کے لیے فنڈز کی فراہمی ملازمت پیشہ خواتین کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگی اور انہیں محفوظ رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، تحفظ اور فلاح وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے اور پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اور انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پنجاب بجٹ 2026-27 خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور صوبے میں ایک محفوظ اور بااختیار مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے