ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ایس ایچ او ظفر اقبال وٹو نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ولایتی شراب کی 284 بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔

ساہیوال پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھاریاں پولیس کی بڑی کارروائی، طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار

پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے ولایتی شراب کی 284 بوتلیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے شراب، گاڑی اور ملزم کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات اور شراب کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے