امتحان دینے جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، بروقت پولیس کارروائی

لاہور: ( پنجاب پوسٹ )گلشن اقبال پولیس نے ون فائیو کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ امتحان دینے کے لیے رکشہ میں سوار ہوئی، تاہم ڈرائیور اسے مقررہ منزل پر لے جانے کے بجائے ایک سنسان گلی میں لے گیا۔ طالبہ نے متعدد بار ڈرائیور سے اصرار کیا کہ اسے بروقت امتحانی مرکز پہنچایا جائے، لیکن ملزم نے مبینہ طور پر شرط عائد کی کہ امتحان کے بعد وہ اس کے ساتھ وقت گزارے گی، تب ہی اسے منزل تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق طالبہ نے امتحان مکمل کرنے کے بعد ملزم امجد کو دوبارہ بلایا اور ساتھ ہی پولیس کو اطلاع دے دی۔ اطلاع ملتے ہی گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری پر گلشن اقبال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ اس موقع پر ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ایسے اوباش قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “امتحان دینے جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، بروقت پولیس کارروائی”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے