لاہور: (پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ سفر اور انسانی جانوں کے تحفظ کے وژن کے تحت نے پبلک سروس گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر تمام پبلک سروس وہیکلز (PSV) میں ایمرجنسی سیفٹی آلات کی موجودگی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک پنجاب سید ندیم عباس نے اس حوالے سے تمام سٹی ٹریفک افسران (CTOs) اور ضلعی پولیس افسران (DPOs) کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی سامان ہر وقت موجود ہونا چاہیے۔
مراسلے کے مطابق ہر پبلک سروس گاڑی میں آگ لگنے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے فائر ایکسٹنگوشر، مسافروں کو ایمرجنسی میں گاڑی سے نکالنے کے لیے حفاظتی ہتھوڑا، روشنی کے لیے ٹارچ اور ابتدائی طبی امداد کے لیے فرسٹ ایڈ باکس لازمی رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ حادثات یا خرابی کی صورت میں دیگر ٹریفک کو متنبہ کرنے کے لیے ریفلیکٹو تکونی کونز، گاڑی کو منتقل کرنے کے لیے ٹوونگ رسی اور عملے کے تحفظ کے لیے حفاظتی دستانوں کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی سامان کے بغیر چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ ٹرانسپورٹرز کو جرمانوں سمیت دیگر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اور ریسکیو ادارے باہمی تعاون سے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں بھی کروائیں گے تاکہ حادثات، آگ لگنے یا دیگر ایمرجنسی حالات میں بروقت اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا کر سفر کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف حادثات کے دوران جانی نقصان میں کمی آئے گی بلکہ مسافروں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گ














