خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین الزامات کو مبینہ طور پر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے سنگین الزامات کے مقدمات کے اخراج کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق رواں سال جنوری سے اکتوبر تک اغوا، زیادتی اور گینگ ریپ کے متعدد مقدمات تفتیش اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں خارج کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں اغوا کے درج مقدمات میں سے 82 فیصد منسوخ کیے گئے، جبکہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں سے 42 فیصد خارج ہوئے۔ اسی طرح گینگ ریپ کے درج مقدمات میں سے 34 فیصد اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سے 33 فیصد تفتیش کے بعد خارج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : گجرات میں ایک ہی روز قتل کی تین وارداتیں، ڈی پی او فیصل شہزاد خود فیلڈ میں متحرک، پولیس کے بروقت ایکشن سے کشیدگی کا خدشہ ٹل گیا

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمات فرانزک رپورٹس اور تفتیش کے دوران الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کیے گئے۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے سنگین الزامات کو مبینہ طور پر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم اعدادوشمار کے مطابق سنگین نوعیت کے مقدمات کے اندراج اور بعد ازاں ان کے اخراج کا معاملہ توجہ طلب ہے۔ مقدمات کے اخراج کو ہر صورت میں دانستہ جھوٹا الزام قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ کئی مقدمات ناکافی شواہد، صلح یا دیگر قانونی وجوہات کی بنا پر بھی خارج ہو سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے