16 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے موٹر سائیکل لائسنس کا اجراء، اشتہار میں بھارتی روپے کی علامت شامل ہونے پر تنازع

(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے موٹر سائیکل لرنر لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری اشتہار میں پاکستانی روپے کی جگہ بھارتی روپے (₹) کی علامت شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے

حکومت کے مطابق 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، جس کیلئے بے فارم، سمارٹ کارڈ اور والدین کا بیانِ حلفی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی بھی ضروری ہوگی۔


دوسری جانب اشتہار میں لائسنس کی 500 روپے فیس در ج کرتے ہوئے ساتھ پاکستانی روپے (₨) کے بجائے بھارتی روپے (₹) کی علامت استعمال ہونے پر صارفین نے سوالات اٹھاتے ہوئے اسے غفلت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اشتہار کی تیاری اور منظوری کے عمل پر تنقید کی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

حکومت نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے