کھاریاں (پنجاب پوسٹ) پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں:گجرپورہ: 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
ڈی پی او کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی۔ پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ابوبکر کو ٹریس کیا اور خانیوال سے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








