سرگودھا (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان کے پہلے سیف ڈیری ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا۔صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔سلمیٰ بٹ اور ڈاکٹر شہزاد آمین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ
پنجاب میں فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر قانون سازی اور سخت کارروائی جاری ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہے۔
محفوظ دودھ کے فروغ کے لیے سیف ڈیری انسٹیٹیوٹ اہم کردار ادا کرے گا۔بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے محفوظ دودھ اور غذائیت سے بھرپور خوراک ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا: تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
ڈاکٹر مسعود سرور اعوان
غذائی تحفظ اہم قومی مسئلہ ہے، حکومت، جامعات اور نجی شعبے کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔تقریب میں ایم این اے ارم حامد حمید، ڈاکٹر شہزاد آمین، پروفیسر ڈاکٹر میاں انجم مرتضیٰ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پنک ربن ڈے کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد








