ایک طرف پولیس سب اچھا ہے کہ راگ الاپتی رہی، دوسری طرف بھلوال میں فائرنگ کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاجر شدید زخمی

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) بدمعاشی کلچر کے خاتمے کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہونے لگا، بھلوال میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم نظر آنے لگے، مین بازار بھلوال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تاجر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔

WhatsApp Image 2026 11 10 at 5.59.00 PM

ایک طرف پولیس کی کمزور گرفت کے باعث ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہو گئے تو دوسری طرف جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کے اعلانات محض سب اچھا ہے کا راگ الاپنے تک محدود ہو کر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کھاریاں پولیس کی بڑی کارروائی، طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم خانیوال سے گرفتار

جبکہ پولیس فرار ملزمان کو بھی تاحال ٹریس یا گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، شہریوں کے مطابق انتہائی افسوسناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی، جب ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی بروقت پہنچنے میں ناکام رہی اور زخمی کو رکشے میں ہسپتال پہنچایا گیا،

WhatsApp Image 2026 11 10 at 5.58.52 PM

ہسپتال کے قریب رکشہ خراب ہوا تو شہری زخمی کی جان بچانے کے لیئے رکشہ کو دھکہ لگاتے رہے، زخمی حالت میں رکشے کے اندر تڑپتے ہوئے تاجر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور,ملزمان کے قبضے سے 9 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، درجنوں وارداتوں کا انکشاف

بعد ازاں ریسکیو 1122 کے ذریعے زخمی مریض کو ڈی ایچ کیو منتقل کریا گیا تاہم شہریوں کی جانب سے پولیس پر کڑی تنقید جاری ہونے کے باوجود متعلقہ افسران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ غلفت کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کر کے کاروائی کی جائے

WhatsApp Image 2026 11 10 at 5.59.18 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے