لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈنے تاریخ رقم کر دی۔صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق832,000 کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کر لیے۔ گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے 100 ارب سے زرعی مداخل کی خریداری کی۔۔پانچ لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول، 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : گرین پاکستان انیشی ایٹو پنجاب کے کسانوں کی قسمت کیسے بدل رہا ہے ؟
پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا کہ کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔ کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لئے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو مل گئے۔ تین لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے۔۔پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جیئے گا۔ پنجاب کے کاشتکارکومالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔ کاشتکاربھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرکے شاندار مثال قائم کی ہے۔ مریم نواز شریف









