وکیل کے منشی پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام، ڈی آئی جی آپریشنز کا فوری کارروائی کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) کھلی کچہری میں ایک خاتون نے فریاد کی کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد سامان کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم گھر میں موجودگی کے دوران وکیل کے منشی نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی نیت سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ڈی پی او شاہدرہ کو فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

کھلی کچہری میں سود خوری اور مالی استحصال سے متعلق شکایات بھی سامنے آئیں۔ ایک شہری نے الزام عائد کیا کہ اس نے دو لاکھ روپے قرض لیا اور پانچ لاکھ روپے واپس کرنے کے باوجود مزید رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ قسطوں کے تنازع پر ایک دکاندار کی جانب سے گھر پر دھاوا بولنے کی شکایت بھی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ایس ایچ اوز، بشمول ایس ایچ او گڑھی شاہو اور ایس ایچ او سندر، کو شکایات کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ڈولفن پولیس کے جوان احمد نے نیشنل میراتھن چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اس کے علاوہ اسلامپورہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر تین لاکھ روپے جبکہ نواں کوٹ میں ملازمت دلوانے کے نام پر ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرنے کے الزامات بھی پیش کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سود خوری اور شہریوں کا مالی استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ نوکری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

فیصل کامران نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر فوری اور میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے