لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں گندم خریداری مہم تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے مطابق گندم خریداری کے لیے قائم 233 مراکز پر کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک 71 ہزار 628 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں درندوں کا راج، معمولی غلطی پر بے زبان جانوروں کو سزا ، ایک روز میں 3 جانوروں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں: پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈحکام کے مطابق صوبے میں 10 ایگریگیٹرز کمپنیاں بھی گندم کی خریداری کے عمل میں شامل ہیں۔ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 18 لاکھ 41 ہزار 692 میٹرک ٹن باردانہ دستیاب ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 675 بیگز کسانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال: پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈڈی جی فوڈ کے مطابق ایگریگیٹرز کمپنیوں کے ذریعے 1 لاکھ 61 ہزار 604 گندم کے بیگز خریدے جا چکے ہیں، جبکہ 518.6 ملین روپے کی ادائیگیاں 72 گھنٹوں کے اندر کسانوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہورہی ہے ؟: پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈامجد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسان اپنے قریبی خریداری مرکز پر جا کر رجسٹریشن کے بعد باردانہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کسان کارڈ ہولڈرز اور چھوٹے کسانوں سے ترجیحی بنیادوں پر خریداری کی جا رہی ہے۔ کسانوں کی سہولت کے لیے اتوار اور دیگر تعطیلات کے دنوں میں بھی خریداری کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی اور ڈویژنل سطح پر مینجمنٹ کمیٹیاں خریداری کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ تمام مراکز پر اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ (SMU) کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے موجود ہے، جبکہ کسان ٹول فری نمبر کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔










