پاکستان کا دفاعی اور زرعی بجٹ بڑھایا جائے ،کسان اتحاد کا مطالبہ

لاہور( پنجاب پوسٹ) پاکستان کسان اتحاد نے پاکستان کے دفاعی اور زرعی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کردیا ۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فوڈ سکیورٹی اور بارڈر سیکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دفاع اور فوڈ سکیورٹی کی ضروریات پوری کی جار رہی ہیں؟بجٹ میں دفاعی بجٹ میں اضافہ ہو گا ؟ بارڈر سیکیورٹی اور فوڈ سکیورٹی میں کتنا اضافہ ہو گا ؟پاکستان کو چلانے کے لئے ٹینک جہاز ، گندم پھل سبزیاں سب چاہیے۔پاکستان میں ہر سال ساٹھ لاکھ ابادی بڑھ ہے کیا ہماری پیداوار اس حساب سے بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں کسان کارڈ کتنے افراد کو ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خالد محمود کھوکھر کے مطابق دفاع پر امریکہ 838 بلین ڈالر ، چائنہ 318 اور بھارت 108بلین ڈالر خرچ کرتا ہے ۔ اسی طرح سعودی عرب 64 بلین ڈالر ، جبکہ پاکستان صرف 9.1 بلین ڈالر دفاع پر خرچ کرتا ہے۔صدر کسان اتحاد نے دعویٰ کیا کہ بھارت زراعت پر 5 بلین ڈالر جبکہ پاکستان صرف صفر اعشاریہ 25 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں گندم خریداری مہم تیز، 71 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ

صدر کسان اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اج بھی ہم 8 سے دس ارب ڈالر کی امپورٹ کر رہے ہیں ۔گزشتہ دو سالوں میں کسان کو گندم کی مد میں 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔کسان کو گندم ، چاول ، گنا ، مکئی سمیت پھل اور سبزیوں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں گندم اٹھائی جا رہی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے