پنجاب کے مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول ٹھیکے پر دینے کی تیاری، پہلی بار 600 ہائی سکول بھی شامل کرنے کی تجویز

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، چوتھے مرحلے میں مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول شامل کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلی بار 600 سرکاری ہائی سکول بھی ٹھیکے پر دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ اس مرحلے میں 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکول بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کی نجکاری کے چوتھے مرحلے میں پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کو شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ناقص انفراسٹرکچر اور داخلوں میں کمی کے باعث ہائی سکولوں کو بھی منصوبے کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب میں پہلے تین مراحل کے دوران 13 ہزار 600 سرکاری سکول ٹھیکے پر دیے جا چکے ہیں۔ اب چوتھے مرحلے میں مزید سکول شامل کرنے کے لیے منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلے کی تکمیل کے بعد پنجاب میں سرکاری سکولوں کی تعداد کم ہو کر تقریباً ساڑھے 31 ہزار رہ جانے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے منصوبے میں توسیع کے تحت مزید سکولوں کی شمولیت کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے