یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں بھرتیوں پر انکوائری کی ہدایت، سنڈیکیٹ اجلاس کے ڈرافٹ منٹس مسترد

لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں مختلف عہدوں پر بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر وزیر تعلیم نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے سنڈیکیٹ اجلاس میں رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار کی آسامیوں پر کی گئی بھرتیوں پر سوالات اٹھائے گئے۔ وزیر تعلیم نے ان بھرتیوں کی شفافیت پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس ڈے سپورٹس گالا میں گولڈ میڈل جیتنے والی پنجاب پولیس والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم نے سنڈیکیٹ اجلاس کے ڈرافٹ منٹس بھی مسترد کر دیے۔

دوسری جانب یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران کوکب نے تصدیق کی کہ ڈرافٹ منٹس پر سنڈیکیٹ کے دیگر ممبران نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبران کے تحفظات دور کرتے ہوئے نیا مسودہ تیار کیا جائے گا، جسے دوبارہ سنڈیکیٹ ممبران کو بھجوایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے