"وہ اب اللہ کی عدالت میں پیش ہو چکا ہے” لاہور ہائیکورٹ میں چھ سال پرانا کیس سنایا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو بازیاب نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر چھ سال بعد سماعت ہوئی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی۔

درخواست گزار کے وکیل سید منیر حسین شاہ کے مطابق مغوی ذوالفقار علی کو 20 دسمبر 2025 کو پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے سید منیر حسین شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ "مغوی ذوالفقار علی اب اللہ کی عدالت میں پیش ہو چکا ہے، وہیں انصاف ہوگا۔”

ذوالفقار علی کی بازیابی کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی، جبکہ عدالت نے 7 نومبر 2019 کو ان کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

4 پر “"وہ اب اللہ کی عدالت میں پیش ہو چکا ہے” لاہور ہائیکورٹ میں چھ سال پرانا کیس سنایا گیا” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے