لاہور (پنجاب پوسٹ) ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع صفائی پلان مکمل کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آلائشوں کی بروقت اور ماحول دوست تلفی یقینی بنانے کے لیے لاہور بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: "وہ اب اللہ کی عدالت میں پیش ہو چکا ہے” لاہور ہائیکورٹ میں چھ سال پرانا کیس سنایا گیا
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے مطابق عید پلان کے تحت 23 ہزار سے زائد اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 17 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، 5 ہزار ڈرائیورز اور ایک ہزار سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شہریوں کو 15 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 319 عید کیمپس، 103 عارضی کولیکشن پوائنٹس اور 4 ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق لکھو ڈیر، سگیاں، ٹبہ اور سندر میں آلائشیں تلف کرنے کے لیے خصوصی ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئی ہیں جبکہ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
ستھرا پنجاب اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نہروں میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی ڈرون کیمروں سے کی جائے گی جبکہ بس اسٹینڈز، لاری اڈوں، مویشی منڈیوں، مساجد، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سروسز ہسپتال میں لواحقین کے موبائل چوری کرنے والے ملزمان آخر کیسے پکڑے گئے؟
ڈی جی بابر صاحب دین کے مطابق لاہور کی 1500 جامع مساجد، عیدگاہوں، 268 قبرستانوں اور 189 قربان گاہوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 عید کے دوران 24 گھنٹے فعال رہے گی۔











2 پر “عید قرباں پر لاہور میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے کتنے ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں؟” جوابات
[…] مزید پڑھیں: عید قرباں پر لاہور میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے کتنے… […]
[…] […]