پی پی 203 ضمنی انتخاب کی مہم کا آغاز، چوہدری اسد حنیف جٹ کی حمایت میں بڑا جلسہ

چیچہ وطنی (پنجاب پوسٹ) حلقہ پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا۔ نواحی گاؤں 9/11 ایل کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا انعام اللہ جوئیہ نمبردار کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ کی حمایت میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف برادریوں کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ، رانا ماجد ریاض خان، رانا ارسلان خان، نوابزادہ عمر خان رئیس اعظم آف پنڈی گھیب، رانا انعام اللہ جوئیہ اور فاروق عمر بھٹی نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 8 نومبر مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ثابت ہوگا۔ چوہدری برادران نے اپنے سابقہ دور میں حلقے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جلسے میں رانا حماد خان، پیر ندیم قیصر، حاجی نیامت علی جوئیہ، ساجد نیاز، اختر جٹ، آزاد گجر، رانا عمار حیدر، چوہدری جلیل، چوہدری شکیل جٹ، عمران ستار، عبد القدوس جوئیہ، پیر امتیاز جوئیہ، تفنگم شہزاد جوئیہ، چوہدری غلام نبی جٹ، ملک بشیر چیئرمین آف پنڈی گھیب، ملک رفیق نمبردار پنڈی گھیب، راجہ علی بن زاہد، راجہ سعید اختر، ریاض چنڑ، پرویز جوئیہ، غلام قادر جوئیہ اور ثناء اللہ جوئیہ سمیت دیگر معززین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے نمائندوں نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے