اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) تھانہ راوی پولیس کا ایس ایچ او طاہر بشیر وٹو کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا۔تھانہ راوی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 35 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت اشرف ولد طفیل سکنہ جھوک مجھیانہ کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہاولنگر: تھانہ مروٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
تھانہ راوی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ راوی طاہر بشیر وٹو کا کہنا ہے منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہے یہ کسی بھی طرح کی معافی کے مستحق نہیں ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسی طرح جاری رہے گا۔ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز نے تھانہ راوی پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہیں۔












