لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ میں موٹر وے گینگ ریپ کیس کے مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 2 جون کو اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: "وہ اب اللہ کی عدالت میں پیش ہو چکا ہے” لاہور ہائیکورٹ میں چھ سال پرانا کیس سنایا گیا
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف ملزمان نے 25 مارچ 2021 کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔












