سروسز ہسپتال میں لواحقین کے موبائل چوری کرنے والے ملزمان آخر کیسے پکڑے گئے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سروسز ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے موبائل فون چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شادمان پولیس نے گڑھی شاہو اور مدینہ کالونی سے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

چند روز قبل ملزمان نے رات گئے ہسپتال میں سوئے ہوئے لواحقین کے موبائل فون چوری کیے تھے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو ہسپتال میں داخل ہوتے اور ریکی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان فرقان اور شہزاد سے چوری شدہ 4 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

واقعے کی تفتیش کے لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن کی ہدایت پر ایس ایچ او شادمان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

2 پر “سروسز ہسپتال میں لواحقین کے موبائل چوری کرنے والے ملزمان آخر کیسے پکڑے گئے؟” جوابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے