پتوکی: تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری

پتوکی (پنجاب پوسٹ) پتوکی میں ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ریاست علی کو گرفتار کر لیا۔

WhatsApp Image 2026 10 30 at 6.09.08 PM

ملزم کو اعوان چک 39 قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے تقریبا دو کلو گرام کے قریب چرس، نقدی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ پولیس نے چرس کے نمونے فرانزک تجزیے کے لیے الگ کیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے