سی سی ڈی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سالہ گمشدہ بچی دو گھنٹے میں کیسے تلاش کر لی؟

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ترجمان سی سی ڈی کے مطابق سی سی ڈی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سالہ گمشدہ بچی دو گھنٹے میں تلاش کر لی۔ڈی او سی سی ڈی رائے احسان الٰہی اور انچارج ننکانہ سرکل طاہر عزیز کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔سٹی ننکانہ کے محلہ مال جی گلی نمبر 3 سے لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ دعا بلال کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کر لیا گیا۔

بچی کے تایا کی پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کے بعد سی سی ڈی حکام فوری متحرک ہوئی اور دو گھنٹے میں بچی بازیاب کروا لی۔گمشدہ بچی دعا بلال کو بحفاظت اس کے تایا عدنان صدیق کے حوالے کر دیا گیا۔بچی کی بحفاظت واپسی پر لواحقین کا سی سی ڈی حکام سے اظہارِ تشکر دعائیں دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے