ننکانہ صاحب: ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری، طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ نے گورنمنٹ کیپٹن حسنین نواز شہید سکول میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔جس میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔سیمینار کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ نے طلباء کو ہیلمٹ کے استعمال، ون وے کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

WhatsApp Image 2026 10 30 at 5.48.54 PM

اس موقع پر سکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر طلباء کو جونیئر ڈرائیونگ پرمٹ کے حوالے سے بھی خصوصی آگاہی فراہم کی گئی۔ سکول انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے طلباء میں شعور اجاگر کرنے کے اس اقدام کو سراہا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے