شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) خنارنگ منڈی کے مین بازار میں ٹک ٹوکر ہیئر سیلون پر چوری کی واردات، نامعلوم چور 70 ہزار روپے نقدی اور رکشے کے کاغذات لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے لاہور رنگ نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور،نشتر کالونی کے علاقے میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات
نارنگ منڈی کے مین بازار میں واقع ٹک ٹوکر ہیئر سیلون کو نامعلوم چوروں نے نشانہ بنا لیا۔ چور رات گئے سیلون سے 70 ہزار روپے نقدی اور رکشے کے کاغذات چوری کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے۔ متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ بازار میں پہرہ داری کے باوجود چوری کی وارداتیں تشویش ناک ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ متاثرہ دکاندار نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے نقدی اور رکشے کے کاغذات برآمد کروائے جائیں اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔













