وہاڑی (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی میڈیا سے گفتگو ہوئی۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بیٹیوں کی خودمختاری اور فلاح و بہبود کے لیے دھی رانی پروگرام جاری ہے۔ضلع وہاڑی میں دھی رانی پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب میں بہترین انتظامات کیے گئے۔دھی رانی پروگرام سے بیٹیوں اور ان کے والدین کے چہروں پر خوشیاں نظر آ رہی ہیں۔

مریم نواز کے فلاحی اقدامات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی بہتری کے لیے ہر روز نئے پروگرام متعارف کرا رہی ہیں۔دوسرے صوبوں کے لوگ بھی ہم سے دھی رانی پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔دوسرے صوبوں کے لوگ بھی آواز بلند کر رہے ہیں کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جیسی وزیراعلیٰ چاہیے۔
دوسرے صوبوں کے عوام بھی پنجاب کی طرز پر ترقیاتی اور فلاحی منصوبے چاہتے ہیں۔آج پنجاب کارکردگی کے اعتبار سے دوسرے صوبوں سے بہت آگے ہے۔اللہ تعالیٰ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خدمت کا سفر اسی طرح جاری رکھنے کی ہمت عطا فرمائے۔سابق دور میں انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بغیر بھی نئے صوبے بنیں گے ، اہم آئینی منصوبہ سامنے آگیا

انتشار کی سیاست کی مخالفت
اب ملک اور سیاست میں اس طرزِ عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔سیاسی رہنماؤں کو ہمیشہ مذاکرات کرنے چاہئیں اور پارلیمان میں بیٹھنا چاہیے۔پارلیمان میں بیٹھ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں۔1970ء کی دہائی میں کراچی کو روشنیوں کا شہر سمجھا جاتا تھا۔
آج کراچی میں چاروں طرف گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کے باوجود کارکردگی کہیں نظر نہیں آتی۔تعلیم کے شعبے کی صورتحال بھی انتہائی خراب ہے۔

تمام صوبوں کی یکساں ترقی
سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت دور دور تک نظر نہیں آتی۔ترقی تمام صوبوں کا حق ہے، ہر صوبے میں ترقی ہونی چاہیے۔تمام صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں، معلوم نہیں یہ وسائل کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔ضلع وہاڑی میں داخل ہوتے ہی صفائی کے بہترین انتظامات نظر آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ وہاڑی شہر کو خوبصورت بنا رہی ہے۔ضلع وہاڑی میں شجرکاری اور گرین بیلٹس کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔چوکوں اور پارکوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے۔













