صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، عطا تارڑ

لاہور(پنجاب پوسٹ)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہوں تو صوبے بنا دینے چاہئیں اور اگر مخالفت میں ہوں تو ایسا نہیں ہونا چاہیے، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے اور قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سماعت سے متعلق سوال کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گوجرانوالہ ان کا آبائی شہر ہے اور وہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر وہاں گئے تھے، اس تقریب میں کوئی انتخابی امیدوار موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ دعوت ریکارڈ پر موجود تھی جو الیکشن شیڈول سے پہلے موصول ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ان کے کولیگ بھی ہیں۔ صوبوں کے قیام سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہئے، اگر عوامی رائے صوبوں کے قیام کے حق میں ہو تو نئے صوبے بنا دینے چاہئیں، مخالفت میں ہو تو نہیں بنانے چاہئیں، عوامی رائے سامنے لانے کا راستہ ہموار کیا جانا چاہئے اور فیصلے عوامی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے، قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے دیں، اس کے بعد ہی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاملات پر تبادلہ خیال اور افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور زیر غور آئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے