بہاولنگر میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتار، حقیقی والد اور بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم محمد صابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے دو مختلف واقعات میں اپنے حقیقی والد اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم صابر نے تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں اپنے چھوٹے بھائی زبیر احمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ تھانہ صدر حاصل پور کی حدود میں اپنے حقیقی والد منیر احمد کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ دونوں واقعات کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں پولیس کانسٹیبل کی سرعام فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا فوری نوٹس

ڈی پی او محمد عمران خود رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے اور پولیس ٹیموں کو ملزم کی گرفتاری کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے رہے۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ ملزم صابر سے تفتیش مکمل کرکے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.34.59 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے