گجرات میں پولیس کانسٹیبل کی سرعام فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا فوری نوٹس

گجرات (پناجب پوسٹ) پولیس کانسٹیبل سجاد مصطفیٰ کی سرعام فائرنگ کے واقعے کا ڈی پی او فیصل شہزاد نے نوٹس لے لیا۔ ان کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔واقعے کے بعد تھانہ شاہین چوک کے ایس ایچ او کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی مداخلت کے بغیر شاید مقدمات بھی درج نہ ہوتے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.22.17 PM 1

محلہ رحمت آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ملزم کو پستول لہراتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار کانسٹیبل سجاد مصطفیٰ نے تنگ گلی میں شہری حمزہ عارف پر پستول تان لیا۔ واقعے کی ویڈیو نے مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.22.15 PM
WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.22.17 PM

شہری حلقوں نے پولیس کے مبینہ دوہرے معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام شہری کے خلاف فوری کارروائی ہوتی ہے، جبکہ اپنے محکمے کے اہلکار کے معاملے میں نرمی برتی جاتی ہے۔گجرات کے شہریوں نے ڈی پی او فیصل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس کی رِٹ قائم نہ رکھنے پر ایس ایچ او شاہین چوک کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد برقرار رہ سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے