نئے صوبوں کا قیام ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی راضی ، تحریک انصاف نے بھی ہاں کردی ، کتنے صوبے بنائے جاسکتے ہیں؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، بڑی سیاسی جماعتیں صوبوں کے قیام پر متفق ہوگئی ہیں اور اگلے برس مارچ سے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس بنانے کا آغاز کیا جائے گا جو ایک برس میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے پنجاب پوسٹ کو بتایا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نئے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کو آئینی پیرائے میں لانے پر رضامند ہوگئے ہیں اور مزید صوبوں کے قیام میں قانونی اور آئینی راستوں کو آسان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 12 نئے صوبے ، کیا 28ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے گا؟

ذرائع کے مطابق مارچ 2027 سے اکتوبر کے درمیان اس سارے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف بھی مکمل رابطے میں ہے اور رضامند بھی ہے .

واضح رہے کہ نئے صوبوں کا قیام کوئی آج کی بات نہیں بلکہ یہ ن لیگ کے منشور کا دہائیوں سے حصہ ہے۔ جنوبی پنجاب، ہزارہ اور سندھ میں نئے صوبے بنانے کی سوچ میاں نواز شریف ہی کی تھی۔ اس حوالے سے کسی بھی سیاسی جماعت میں تاحال کوئی اختلاف نظر نہیں آرہا ۔

مزید پڑھیں : نئے صوبے یا انتظامی یونٹ، پنجاب کی جیلوں میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، گجرانوالہ میں نیا ریجن بنایا جائے گا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے