ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،88 اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار،بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی پلان بھی تیار

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ننکانہ صاحب میں ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ دس روز کے دوران پولیس کی کارکردگی اور آئندہ کے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ارسلان زاہد کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 88 اشتہاری مجرمان اور 10 عدالتی مفرور گرفتار کیے، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرکے 21 کلوگرام سے زائد منشیات اور 301 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.24.52 PM

ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی 25 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ دو ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے ساڑھے گیارہ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر ساڑھے سترہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ننکانہ صاحب، بابا گورونانک دیو جی کا 557 واں جنم دن ، 22 نومبر سے یکم دسمبر تک کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پولیس خدمت مراکز میں ایک ہزار 971 شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ گزشتہ دس روز کے دوران ایک ہزار 880 شہریوں کو مختلف نوعیت کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

WhatsApp Image 2026 11 20 at 3.24.50 PM 1

پریس کانفرنس میں ڈی پی او ارسلان زاہد نے بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کا جامع پلان مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تین ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ گوردواروں سمیت شہر بھر کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے