پی پی ایس سی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے محکمہ جیل خانہ جات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی اسامیوں سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق 4 محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج جبکہ 3 محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں میونسپل آفیسر (انفراسٹرکچر) کی 29 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت 25 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث 4 اسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں حمزہ شاہد، محمد ارباز، محمد جہانگیر، فواد احمد اور مسفرہ تمکین شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ (بورڈ آف ریونیو) میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں کے لیے 18 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جبکہ ایک آسامی اقلیتی کوٹے کے لیے موزوں امیدوار نہ ملنے کے باعث خالی رہ گئی۔ کامیاب امیدواروں میں خدیجہ، اسامہ محسن، زینت امین، حرا اسد اور اقصیٰ ریاض شامل ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی (فنانس ڈیپارٹمنٹ) میں انفورسمنٹ آفیسر کی 199 اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا، جن میں 139 امیدوار حتمی طور پر کامیاب رہے۔

60 اسامیوں کا حتمی نتیجہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں زیر التوا رکھا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں غلام قاسم شاہد، مزمل اکرم، محمد ارتضیٰ خان، عامر سہیل اور محمد ارسلان زیب شامل ہیں۔
پنجاب پرزنز ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی اسامیوں کے لیے 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔ ان میں نومان اسد، محمد شعیب، ذیشان رستم، علی حمزہ اور محمد ادیب بٹ شامل ہیں۔

پنجاب پرزنز ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 6 خواتین کوٹہ اسامیوں کے لیے 30 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب قرار پائے۔ ان میں سفیرہ شریف، طیبہ ریاض، شمائلہ، عائشہ یاسین اور مریم شامل ہیں۔
اسی محکمے میں جونیئر کلرک کی 6 خواتین کوٹہ اسامیوں کے لیے 59 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد اردو ٹائپنگ ٹیسٹ کے لیے کامیاب ہوئے۔ ان میں سفیرہ شریف، فکیحہ نصیر، وردہ چوہدری، عائشہ اور ماریہ پروین شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال (بورڈ آف ریونیو) میں جونیئر کلرک کی 20 اسامیوں کے لیے 68 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور ایم ایس آفس پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب رہے۔ ان میں محمد محسن علی، علی رضا، نومان مصطفیٰ، محمد عمران اقبال اور محمد تہسین اکرم شامل ہیں۔

تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو اور مزید ٹیسٹوں کے کال لیٹرز پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر منظور شدہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی تفصیلات اور نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے