لاہور (پنجاب پوسٹ) اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب جناب سرفراز شاہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کرم پور کا دورہ کیا اور زیرِ التواء ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔
دورے میں ڈی پی آئی کالجز ساؤتھ پنجاب فرید شریف فاروقی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ملتان ڈویژن ملک مشتاق احمد مشتاق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی پروفیسر عزیز احمد طاہر ملانہ، سیکشن آفیسر عامر ملک، پرنسپلز اور محکمہ بلڈنگز کے افسران بھی موجود تھے۔
اسپیشل سیکرٹری نے منصوبے میں تاخیر، غیر فنڈڈ اسکیم اور نامکمل کاموں پر بریفنگ لی، محکمہ بلڈنگز سے تاخیر پر جواب طلب کیا اور فنڈز کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لیا تاکہ کالج جلد مکمل کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے اداروں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔










