منشیات کیس: 4 کلو سے زائد آئس برآمدگی پر ملزم نور احمد کو عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

لاہور(پنجاب پوسٹ) منشیات کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج غلام مصطفیٰ چوہدری نے سی این ایف کے مقدمے میں 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہونے پر ملزم نور احمد کو عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کی گاڑی بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

استغاثہ کے مطابق پولیس اسٹیشن این سی ایس لاہور ڈویژن نے 2025 میں ملزم نور احمد کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 4 کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی تھی۔ استغاثہ کا مؤقف ہے کہ ملزم اپنی گاڑی میں آئس سپلائی کرتا تھا۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد شبیر خان نے ملزم کے خلاف شواہد پیش کیے۔ مقدمے کی تیاری ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر وقار عابد بھٹی کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔ عدالت نے 5 سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے خلاف تمام شواہد موجود تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے