پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بغیر بھی نئے صوبے بنیں گے ، اہم آئینی منصوبہ سامنے آگیا

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ ) وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کے انعقاد کیلئے آئینی و قانونی تیاری مکمل کر لی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون، پارلیمانی امور، اٹارنی جنرل نے ریفرنڈم کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی ہے۔

پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کی حمایت نہ کی اور نئے صوبوں سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہوئی تو معاملہ ریفرنڈم کیلئے پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی نے نئے صوبوں کی حامی ہونے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کا ابھی تک واضح عندیہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 12 نئے صوبے ، کیا 28ویں ترمیم سے پہلے ریفرنڈم کرایا جائے گا؟

ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کیلئے آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 کے تحت طریقہ کار اپنانے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریفرنڈم کے انعقاد کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔ مارچ 2027 کے پہلے ہفتے میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل صوبوں کے معاملے پر پیش رفت ضروری قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ کے رہنے والے جذباتی، نئے صوبے نہیں چاہتے، گورنر پنجاب

ریفرنڈم کی آئینی و قانونی حیثیت کے تعین کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطا بق نئے صوبوں کے قیام پر سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔ ملک میں 10 سے 12 صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ پنجاب کو 4 صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویزسندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو دو، دو صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے صوبوں کا قیام ، ن لیگ ، پیپلز پارٹی راضی ، تحریک انصاف نے بھی ہاں کردی ، کتنے صوبے بنائے جاسکتے ہیں؟

بلوچستان اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانے کی باز گشت ہے۔ 

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے