ایف آئی اے لاہور نے افغان شہریوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دو اہلکار گرفتار کر لیے

لاہور(پنجاب پوسٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے سینئر ایگزیکٹو محمد عمران اللہ اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ثاقب زاہد ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں نادرا اہلکاروں اور ایجنٹس کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عمران اللہ کو ارفع کریم ٹاور لاہور میں واقع نادرا کے خدمت مرکز سے گرفتار کیا گیا۔ نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی کے ڈیٹا انٹری آپریٹر ثاقب زاہد ملک کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے اس کیس میں ایجنٹس رانا محمد اکرام اور محمد شاہد کو اس سے قبل ہی گرفتار کر لیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار نادرا اہلکاروں نے ایجنٹس سے رشوت وصول کر کے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے