بسنت 2027: 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بے سود ثابت، 15 روز میں ایک بھی لائسنس جاری نہ ہوسکا

لاہور (پنجاب پوسٹ) بسنت 2027: 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بے سود ثابت ہوا۔2 ہفتے گزر جانے کے باوجود 1 بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔پتنگ و ڈور ساز انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کا اجراء مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔4 ہزار کے قریب مینوفیکچررز نے لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروا دی۔14 روز گزر جانے کے باوجود تاحال 1 بھی لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔

6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کے باوجود ڈور اور پتنگ سازی کا عمل شروع نہ ہو سکا۔مینوفیکچرنگ کی اجازت لائسنس حاصل کرنے کے بعد ملے گی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے پطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فیلڈ ویریفکیشنز کررہے ہیں۔حکومتِ پنجاب کی اجازت کے بعد لائسنسز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔لائسنس کے اجرا کے بعد ہی رجسٹرڈ مینوفیکچرز سامان تیار کر سکیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے