پاکپتنن ( پنجاب پوسٹ ) پاکپتن کے دیپالپور روڈ پر افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ مسافر بس آلوؤں سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی۔۔حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکپتن موٹر سائیکل سواروں کو بس نے کچل دیا
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہورجارہی تھی کہ گاؤں 18 ایس پی کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 شدید زخمی ہو ہے ۔جاں بحق افراد ایک پیرافورس اور ایک پٹرولنگ پولیس کا اہلکار شامل ہے۔
ریسکیو اہلکار بس میں پھنسے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید چدھڑ اسپتال پہنچ گئے۔ضلعی انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔












